مدرسہ سیدنا بلال میں صفا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا لٹریسی کورس کی تکمیل

قاصد نامہ ڈیجیٹل ڈیسک: کسی بھی چیز کے بہتر اور مثبت استعمال سے کامیابی و منزل حاصل ہوتی ہے، جبکہ غلط اور منفی استعمال سے معاشرہ میں تباہی آتی ہے۔ لہٰذا طلبہ نے درسی کتب کے ساتھ ساتھ جو دیگرمعلومات حاصل کی ہے وہ ان کی زندگی میں کارآمد ہوگی، مجھے امید ہے کہ یہ کام مزید آگے بڑھے گا۔

ان خیالات کا اظہار مدرسہ سیدنا بلال ، میٹھی کچھڑی کھدرا میں میڈیا لیٹریسی کورس کی تکمیل کے موقع پر مدرسہ کے مہتمم مولانا مناظر منعم رحمانی نے کیا۔ اس کورس کا اہتمام صفا انسٹی ٹیوٹ فار میڈیا لیٹریس اور جرنلزکے تحت خصوصی طورپر مدارس کے طلبہ کےلئے شروع کیاگیا۔

اس دوران مختلف میڈیا ماہرین نے طلبہ کو میڈیا کے اقسام، میڈیا کی اہمیت، پروگنڈہ، فیک نیوز، موبائل جرنلزم، سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا، میڈیا کے اخلاقیات و قوانین ، کالم نگاری ، مضمون نگاری، مراسلہ نگاری، فیچر نگاری سمیت متعدد عناوین کے تحت تربیت فراہم کی۔ انہیں عملی مشق کرائی اور تحریری امتحان بھی لیاگیا۔ اختتامی مرحلہ میں طلبہ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایاکہ کورس کی تکمیل کے بعد ان کا اخبار اور سوشل میڈیا کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل ہوا ہے۔

اختتامی تقریب میں مدرسہ کے استاذ مولانا ابوالجیش ندوی نے میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ماضی میں بہت لکھا گیا، لیکن وہ سب منظر عام پر نہیںآسکا اور ضائع ہوگیا، آج ماڈرن دور میں ایسے آلات اور پلیٹ فارم آگئے ہیں جہاں آپ کی تحریریں، نظریات و افکارکی ترجمانی بھی ہورہی ہے ۔ وہ محفوظ بھی ہیں اور ان کی ترسیل بھی ہورہی ہے۔ مولانا مفتی منورسلطان ندوی نے کہاکہ یہ ابتدائی مرحلہ ہے۔ جس میںآپ کو میڈیا سے واقفیت ہوئی اور تنقیدی شعور بیدار ہوا۔ مزیدمتعدد آ

ن لائن مفت کورس موجود ہیں۔ جنہیں آپ اپنی ضرورت اور آسانی کے اعتبار سے منتخب کرسکتے ہیں۔ جس میں آپ کی موجودہ تعلیم پر کوئی فرق بھی نہیںپڑے گااور خرچ بھی نہیں آئے گا۔

پروگرام کے ہیڈمحمد غفران نسیم نے کورس چلانے میں تعاون کے لیے مدرسہ کے مہتتم اور تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلب

 

ا کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ جن طلبہ نے کورس مکمل کیا ہے ان کی صلاحیت و معلومات میں یقیناً اضافہ ہوا ، جو طلبہ کے تاثر

 

ات سے پوری طرح عیاں ہے۔ کیوںکہ سیکھ کر کچھ بھی کرنےسے انسان دوسروں سے منفر و ممتاز ہوجاتا ہے۔ آخر میں تمام طلبہ کو انسٹی ٹیویٹ کی جانب سے تدریسی مواد کے کاپی بھی فراہم کی گئی تاکہ طلبہ کی یاداشت میں رہے نیز جلد ہی ایک تقریب میں انہیں سرٹیفکیٹ بھی فراہم

کئے جائیں گے۔