Overview

Media Litetacy and Journaslism

ادارے کی ضرورت اور معنویت

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ڈیجیٹل میڈیا ہر لمحہ بے شمار خبریں اور معلومات فراہم کرتا ہے۔ تاہم، ان میں سے کئی غیر مصدقہ، گمراہ کن یا کسی خاص مقصد کے تحت پیش کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے معاشرے میں غلط فہمیاں، بے یقینی اور انتشار پیدا ہوتا ہے۔
صفاانسٹی ٹیوٹ فار میڈیا لٹریسی اور جرنلزم کا قیام اسی احساس کے ساتھ کیا گیا ہے، تاکہ نوجوانوں اور باشعور افراد کو میڈیا کا درست فہم دیا جا سکے،وہ میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رہیں اور معلومات کا شعوری تجزیہ کر سکیں۔
یہ ادارہ نہ صرف میڈیا فہمی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ عملی تربیت بھی فراہم کرے گا، تاکہ نوجوان صحافت، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے فن میں عملی مشق کے ذریعہ اپنے مستقبل کو سنوار سکیں۔

مقاصد

نوجوانوں میں میڈیا کا شعور بیدار کرنا تاکہ وہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔

تحقیقی اور بااصول صحافت کو فروغ دینا تاکہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی ہو۔

ڈیجیٹل مہارتوں کی عملی تربیت دینا تاکہ وہ جدید میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

میڈیا مانیٹرنگ اور تجزیہ کے ذریعے معاشرے میں شفافیت اورتحت رجسٹرڈ ہے

کیریئر گائیڈنس فراہم کرنا تاکہ نوجوان میڈیا انڈسٹری میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

“علم، اخلاق، اور خدمت کے امتزاج سے ایک ایسا باشعور اور عادل معاشرہ تشکیل دینا جو مثبت فکر، سماجی ہم آہنگی، اور انسانی وقار کا مظہر ہو۔”

صفا فاؤنڈیشن کا وژن ایک ایسی فکری تحریک کو پروان چڑھانا ہے جو انسان کو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ باشعور، اخلاقی اور ذمہ دار شہری بنائے۔

ادارہ یہ یقین رکھتا ہے کہ ایک قوم کی اصل ترقی اس کے علمی معیار، فکری توازن، اخلاقی شعور، اور اجتماعی خدمت میں مضمر ہے

Contact with us

Have questions? Feel free to write us

Your advice means a lot to us. Please fill out this form and share your valuable suggestions with us.

Call expert

+91 8299624579

Write email

contact@safafoundation.com

Visit office

Nadwa Road Dali Ganj, Lucknow