ملک کے نامورفقیہ حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے تربیتی اور تحقیقی ادارہ میں میڈیا لٹریسی پروگرام کاشاندارانعقادہوا،جس میں سوسے زائدفارغین مدارس شریک ہوئے،یہ پرگروام کئی سیشن پرمشمتل تھا،اس میں ذرائع کی فنی حیثیت کے ساتھ اس کی شرعی حیثتت پرتفصیلی گفتگوکی گئی،اس کے پرعملی سیشن میں ذرائع ابلاغ میں کرنے کے پانچ ضروری شعبے،اور مدارس کے فارغین دعوتی اور تعلیمی مقاصد کے لئے ڈیجیٹل میڈیاکااستعمال کیسےکریں،اس موضوع پر عملی تربیت دی گئی،الحمد للہ یہ دوسیشن توقع سے کہیں سے کامیاب ہوئے،شرکاء نے اس پروگرام سے خوب فائدہ آتھایا،حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم نے صفاانسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے اسے وقت کی ایک ضرورت قراردیا،مولانانے واضح اندازمیں کہاکہ موجودہ وقت علماء کو قانونی کی بنیادی باتوں سے اسی طرح ذرائع ابلاغ کی بنیادوں سے واقف ہوناضروری ہے

Click here  Global Boundary   Asia Time Urdu New